خیبرپختونخوااسمبلی میں مالی سال 2022-23کےلئے306 ارب52کروڑ96لاکھ47ہزار505روپے کابجٹ بھی پیش

جمعہ 10 مئی 2024 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں مالی سال 2022-23کےلئے306 ارب52کروڑ96لاکھ47ہزار505روپے کابجٹ بھی پیش کردیاگیاجمعہ کے روز سپیکر بابرسلیم سواتی کے زیرصدارت خیبرپختونخوااسمبلی اجلاس کے دوران صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم نے ضمنی بجٹ پیش کرتے ہوئے ایوان کوبتایاکہ مالی سال2022-23کابجٹ پیش کرتے وقت اخراجات جاریہ کے میزانیہ کاتخمینہ913ارب84کروڑ25لاکھ35ہزارروپے لگایاگیاتھا جس میں124ارب روپےضم شدہ اضلاع کےلئے مختص تھے نظرثانی شدہ تخمینہ میں یہ رقم ایک کھرب،17ارب،7کروڑ ،3لاکھ23ہزار روپے ہوگئی ہے اس طرح مجموعی نظرثانی شدہ تخمینہ جاریہ میزانیہ کے تخمینہ سے103ارب22کروڑ 77لاکھ23ہزار روپے سے زیادہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ جات کےلئے مختلف مدوں میں مختص شدہ تخمینہ سے زائد اخراجات کرنے پڑے یامحکمہ جات کے اندر نئی مدوں میں اخراجات کئے گئے نتیجتاً اخراجات جاریہ کے ضمنی بجٹ کاحجم292ارب95 کروڑ37لاکھ7ہزار30لاکھ روپے ہوگیا جس کی منظوری ایوان سے لیناضروری ہے۔

(جاری ہے)

اخراجات کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ صوبائی اسمبلی ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ انکریمنٹ،الائونسز،اعزازیہ ،بجلی کے بل اورپول کی مد میں فنڈزکی فراہمی کی غرض سے مجموعی طور پر23.176ملین روپے،محکمہ مالیات واملاک کے ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ انکریمنٹ ،ایڈہاک ریلیف الاﺅنس کے علاوہ cost of others storesکی مد میں فنڈزکی فراہمی کی غرض سے مجموعی طور پر135.294ملین روپے ، محکمہ داخلہ کے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں سالانہ انکریمنٹ اور صوبائی سکیورٹی سیکرٹریٹ کے قیام کی مد میں فنڈکی فراہمی کی غرض سے مجموعی طور پر209.811ملین روپے ،محکمہ جیل خانہ جات وتصفیہ مجرمان کے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ، سالانہ انکریمنٹ اور مختلف جیلوں میں قیدیوں کےلئے خوراک کی فراہمی وبجلی بلوں کی ادائیگی کی مد میں فنڈزکی فراہمی کی غرض سے مجموعی طور پر825.489ملین روپے ،محکمہ ایڈمنسٹریشن آف جسٹس کے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ اورجوڈیشل الاونس کے غیرمنجمد ہونے،سالانہ ایم اینڈآر اورورچوئل کورٹس کےلئے آئی ٹی اکیویپمنٹ،بارایسوسی ایشن کےلئے گرانٹ ان ایڈ کے علاوہ پول کی مد میں1499.498ملین روپے ،محکمہ پبلک ہیلتھ انجیئرنگ میں مکمل شدہ ترقیاتی سکیموں کےلئے نئے اسامیوں کی تخلیق،ایل پی آر ،فوت شہ ملازمین کے ورثاءکے مالی معاونت ،رومرہ دفتری اخراجات،پی اوایل(پول)اوربجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مد میں مجموعی طور پر1334.899ملین روپے ،محکمہ افزائی حیوانات میں سوات یونیورسٹی برائے حیوانات کےلئے گرانٹ این ایڈکی مد میں289.939ملین روپے،محکمہ آبپاشی میں سالانہ تنخواہوں میںن اضافہ ایڈہاک ریلیف الائونس2022، نئے ہزارہ ایریگیشن سرکل کے قیام،ورسک کینال سسٹم کی دوبارہ تعمیر،بجلی بلوں کی ادائیگی اورسالانہ مرمت اوردیکھ بھال کی م میں فنڈزکی فراہمی کی غرض سے مجموعی طور پر 488.229ملین روپے کی اضافی رقم جاری کی گئی وزیرخزانہ نے ایوان کوبتایاکہ 13ارب57کروڑ59 لاکھ40ہزار425روپے کاضمنی ترقیاتی بجٹ بھی پیش کیاجارہاہے علاوہ ازیں وفاقی حکومت کی طرف سے پی ایس ڈی پی منصوبوں کےلئے مختص شدہ بجٹ کے علاوہ چار ارب64کروڑ91لاکھ27ہزار982روپے کے فنڈفراہم کئے گئے اسی طرح بیرونی امداد سے چلنے والی سکیموں کی مد میں 8ارب92کروڑ68لاکھ12ہزار383روپے فراہم کئے گئے۔