راولپنڈی،شہر بھر کی مختلف مساجد میں پولیس افسران کی کھلی کچہری

ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے مساجد میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کیے

جمعہ 10 مئی 2024 20:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2024ء) سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر شہر بھر کی مختلف مساجد میں پولیس افسران نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے مساجد میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر شہر بھر کی مختلف مساجد میں پولیس افسران کی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے مساجد میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

سی پی اوسید خالدہمدانی نے کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے پاس جاکر ان کے مسائل حل کرنا ہے، سروس ڈیلیوری میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے، تھانہ کی سطح پر شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کو سہولیات اور انصاف کی فراہمی کے لیی/7 24 مصروف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :