کتاب سے محبت طلبا کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے، سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان

جمعہ 10 مئی 2024 20:40

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم قریشی نے انچارج الرفیق سینٹرل لائبریری گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول چوہدری نثاراحمد کی خصوصی دعوت پر سکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈیجیٹل لائبریری میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور طلباء کے لئے کتب بینی کے بہترین انتظامات پر مسرت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کتاب سے محبت طلبا کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے ، مطالعہ سے حاصل ہونے والی آگاہی طلبا کو تعلیمی میدان اور عملی زندگی میں فائدہ مند ثابت ہوتی ہے ۔

کتاب سے محبت اور مطالعہ سے لگاؤ رکھنے والی اقوام نے دنیا میں ترقی کی منازل تیزی سے طے کیں ۔کتب بینی طلباء کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ الرفیق سینٹرل لائبریری جنوبی پنجاب کے تمام سیکنڈری سکولوں میں سب سے خوبصورت لائبریری ہے جس سے طلبا زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :