qواپڈا ہائیڈرو یونین وفد کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات

غ*پسکو اور ٹسکو کے محنت کشوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کیا جائیگا‘فیصل کریم کنڈی

جمعہ 10 مئی 2024 23:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2024ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبرپختونخوا کے چیئر مین حاجی محمد اقبال کی قیادت میں مرکزی چیئر مین گوہر تاج اور دیگر نے گزشتہ روز گونر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پسکو اور ٹسکو کے محنت کشوں کو درپیش مسائل سے تفصیلی طور پر اگاہ کیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین نے ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہیدنے ملک وقوم کی خاطرجانوں کا نذرانہ پیش کرکے تاریخ رقم کر دی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور محنت کشوں کی حقوق کی تحفظ اور پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے۔ انھوں نے کہاکہ مخصوص تنخواہ پر بھرتی شدہ اہلکاروں کو ریگو لر کر کے پارٹ ٹائم اہلکاروں کی تنخواہوں میں دیگر کمپنیوں کی طرح اضافہ‘ میرج گرانٹ اور سکالر شپ کی بحالی‘ پسکو اور ٹسکومیں بڑھتے ہوئے بجلی کے جان لیوا حادثات کی روک تھام کیلئے بھرتی‘ فرائض منصبی کے دوران فیلڈ میں تحفظ کے حوالے سے وفاقی وزیر تواناء اور سیکرٹری پاورڈویژن سے ذاتی طور پر خصوصی بات چیت کرکے محنت کشوں کے تمام جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے انکے مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پروفد کے شرکاء نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی مزدور پالیسی کو سہراتے ہو? انکو خراج تحسین پیش کرکے انکا شکریا ادا کیا۔