ملک بھر میں روشنی کا عالمی دن 16مئی کو منایا جائیگا

ہفتہ 11 مئی 2024 12:49

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) فیصل آباد سمیت ملک بھر میں روشنی کا عالمی دن 16مئی کو منایا جائے گا۔ اس دن منانے کا مقصد سائنس، ثقافت،آرٹ، تعلیم اور پائیدار ترقی، طب، مواصلات اور توانائی جیسے متنوع شعبوں میں روشنی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ ،یونیسکو کی روشنی کے دن کے حوالے سے بین الاقوامی مہم فوٹوونکس کی اہمیت اور پائیدار ترقی کے مستقبل میں اس کے کردار کو فروغ دیتی ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا اور کرہ ارض پر روشنی کے انتہائی اہم کردار کیحوالہ سے عوام کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔