ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے سید امین الحق کو قومی اسمبلی میں چیف وہپ ،حفیظ الدین کو معاون چیف وہپ مقرر کردیا

ہفتہ 11 مئی 2024 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کااجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سینئر رہنما سید مصطفی کمال، انیس احمد قائم خانی و دیگر رہنماں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اجلاس کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے قومی اسمبلی میں سید امین الحق کو چیف وہپ جبکہ حفیظ الدین کو معاون چیف وہپ مقرر کردیا۔

ترجمان کے مطابق کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت تمام اراکین نے سید امین الحق اور حفیظ الدین سے یہ امید کی وہ پارلیمنٹ میں پارٹی کے ممبران میں نظم و ضبط قائم رکھنے سمیت اپنی تمام ذمہ داریاں بھر پور طریقے سے سرانجام دینگے۔