Live Updates

قومی ہاکی ٹیم نے قوم کے دل جیت لئے، اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیتنے پر ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے،وزیراعلی پنجاب مریم نواز

ہفتہ 11 مئی 2024 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم نےقوم کے دل جیت لئے۔اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پاکستان نے جاپان سے خوب مقابلہ کیا، ٹیم کے ہر کھلاڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں سلور میڈل حاصل کرنے پر پاکستانی ہاکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات