ماؤں سے محبت کے اظہار کا عالمی دن منانے کا مقصد اس عظیم رشتے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری

اتوار 12 مئی 2024 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ماں سے محبت کے اظہار کا عالمی دن منانے کا مقصد اس عظیم اور مقدس رشتے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، ماں وہ ہستی ہے جو اپنی اولاد کے چہرے پر صرف مسکراہٹ بکھیرتی ہے، ماں کا لفظ سنتے ہی ذہن میں شفقت، خلوص، صبر اور قربانی سے بھری ایک ہستی کا خیال ابھرتا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ماں ایک بے مثال اور بے نظیر شخصیت ہے،جو ہمیشہ ہماری خواہشات کا خیال رکھتی ہے، ماں ہماری تکلیفوں میں ساتھ ہونے کے علاوہ ہمیشہ راہنمائی اور محبت فراہم کرتی ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ماں کی محنت، قربانی اور محبت کی قدر کرنا اس کی عظمت کا تقاضا ہے، مدرز ڈے کے علاوہ بھی ہمیں اپنی ماں کی قدر کرتے رہنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماں کے ساتھ پوری زندگی صلہ رحمی اور احترام سے پیش آنا اسلام کی تعلیم بھی ہے، میں سب ماؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کی عظمت اور محبت کو سلام پیش کرتا ہوں۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنی والدہ محترمہ کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔

متعلقہ عنوان :