قبلہ اول کی آزادی کا مسئلہ پوری امت کا مسئلہ ہے،حامد رضا کاظمی

پانچ اسلامی ممالک اپنے مفادات کو بالائے طاق رکھ کر الٹی میٹم دیں تو دو گھنٹے میں امریکہ اسرائیل سے بھاگ جائیگا،پریس کانفرنس

پیر 13 مئی 2024 04:10

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحزادہ حامد رضا کاظمی نے کہاہے کہ قبلہ اول کی آزادی کا مسئلہ پوری امت کا مسئلہ ہے، پانچ اسلامی ممالک اپنے مفادات کو بالائے طاق رکھ کر الٹی میٹم دیں تو دو گھنٹے میں امریکہ اسرائیل سے بھاگ جائے گا۔سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کاظمی نے قومی حمایت مظلومین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ فلسطین میں ہو رہا ہے وہ نیا نہیں ہے، سوشل میڈیا اس ظلم و بربریت کو دنیا کے سامنے لایا، قبلہ اول کی آزادی کا مسئلہ پوری امت کا مسئلہ ہے اور اس کی ساری ذمہ داری مسلم امہ پر ہے۔

حامد رضا کاظمی نے کہاکہ پانچ اسلامی ممالک اپنے مفادات کو بالائے طاق رکھ کر الٹی میٹم دیں تو دو گھنٹے میں امریکہ اسرائیل سے بھاگ جائے گا،جو سرمایہ کاری سعودی عرب میں نئی عمارتوں شہروں پر کی جا رہی ہے اس کا دس فیصد بھی فلسطین کے لئے رکھ دیا جائے تو کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غزہ مارچ ہو،کسی میچ میں فلسطین کا جھنڈا لہرایا جائے، خواتین احتجاج کریں تو حکومت تشدد اور گرفتاریاں کرتی ہے۔حامد رضا نے کہا کہ عالم اسلام کی تمام فوجیں کیا ایک دوسرے کے سر کاٹنے کے لئے ہیں، اسلامی فوج غزہ کے مسلمانوں کی مدد کو کیوں نہیں آتی