پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد کل ہوگا

پیر 13 مئی 2024 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودکی زیر صدارت پنجاب یونیورسٹی کا133واںجلسہ عطائے اسناد کل بروز منگل صبح 10:30بجے فیصل آڈیٹوریم میں ہوگا جس میں انڈر گرایجوئیٹ، ایم اے، ایم ایس سی، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی2023ء میں کامیاب ہونے والے تمام شعبہ جات کے طلبائو طالبات کو گولڈ میڈلز اور اسناد دی جائیں گی۔