الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کا اہتمام، 11 جوڑوں کا نکاح لیاقت بلوچ نے پڑھایا

پیر 13 مئی 2024 22:22

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) الخدمت فاونڈیشن وزیرآباد کے زیر اہتمام شادیوں کی تقریب میں 11 جوڑے رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے ہیں ۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے نکاح پڑھائے ،نئے جوڑوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار ۔الخدمت فاونڈیشن وزیرآباد کے زیر اہتمام شادیوں کی تقریب میں 11 ضرورت مند و مستحق خاندانوں کی بچیوں کو پیا گھر رخصت کیا گیا دلہنوں کو ڈھائی لاکھ روپے مالیت کا ضروریات زندگی کا سامان جہیز طلائی بالیاں پہنا کر رخصت کیا گیا جبکہ دولہوں کو 5 پانچ ہزار روپے سلامی دی گئی مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے تقریب میں شرکت کی اور نکاح پڑھائے تقریب میں مہمانوں کی بہترین اور مزیدار کھانے سے تواضع کی گئی پروگرام کا اہتمام نجی میرج ہال میں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمد مشتاق بٹ۔ناصر محمود کلیر۔صابر حسین بٹ۔ذبیع اللہ ملک۔ڈاکٹر حبیب اللہ۔مرزا غلام مصطفی۔میاں صلاح الدین قیصر ایڈووکیٹ۔رضا نصیر بھٹی۔حافظ عبدالمتین۔دانش علی۔سمیت متعدد ذمہداران موجود تھے۔ نکاح کے بعد نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے موجودہ ملکی صورتحال پر گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی اور اس طرح کے ہتھکنڈے 76 سال گزرنے پر بھی تبدیل نہ ہوئے ملک کو تباہی کی جانب لے جایا گیا عدل و انصاف اور قانون کی عملداری ہی ملک کی قسمت بدلے گی انہوں نے فلسطینیوں اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے امہ کے سربراہان کو کردار ادا کرنے کا کہا ان کا کہنا تھا جماعت اسلامی تعصب و فرقہ واریت کے خلاف ہے اور ملک میں آئین و قانون کی عملداری اور اللہ و اسکے رسول کے نظام کے لیے عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ ،برطانیہ اور یورپی ممالک کے عوام نے غزہ کے مظلوموں کی حمایت اور اسرائیل کی بربریت کے خلاف اپنے حکمرانوں کو سخت پیغام دیا ہے اور احتجاج کیا ہے تو امہ کے حکمرانوں اور ہم سب کو بھی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے لیاقت بلوچ نے نئے جوڑوں کو رشتہ ازواج کے بندھن میں بندھنے اور نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد دی۔

\378