ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا ضلع کونسل کا دورہ ، مختلف برانچوں میں جا کر عملہ سے ملاقات ، بلڈنگ کی حالت بہتر بنانے کی ہدایت

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 13 مئی 2024 18:23

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2024ء) ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا ضلع کونسل کا دورہ ، مختلف برانچوں میں جا کر عملہ سے ملاقات ، بلڈنگ کی حالت بہتر بنانے کی ہدایت ، تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے ضلع کونسل جہلم کا دورہ کیا جہاں سی او ضلع کونسل عثمان گوندل نے ان کو ضلع کونسل کے مختلف حصوں اور وہاں سر انجام دئیے جانے والے سرکاری امور پر بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی جہلم نے ضلع کونسل دفتر کی بلڈنگ کی حالت بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دیا ۔