Live Updates

کس حیثیت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو خیبرپختونخوا میں شفٹ کریں؟

بیرسٹر سیف آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کرپٹ پیرنی اور اس کا شوہر خالہ کے گھر میں نہیں جیل میں ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 14 مئی 2024 19:13

کس حیثیت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو خیبرپختونخوا میں شفٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2024ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کس حیثیت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو خیبرپختونخوا میں شفٹ کریں؟  باقی قیدیوں کو بھی انکے صوبوں میں شفٹ کردیں؟ کرپٹ پیرنی اور اس کا شوہر جیل میں نہیں خالہ کے گھر میں ہیں؟ آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کے منہ سے کبھی خیبرپختونخوا کے قیدیوں اور مریضوں کے لیے کوئی بات نہیں سنی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز عدالتوں میں چل رہے جائیں وہاں سے آپکو ریلیف مل رہا ہے۔ آپکی خواہشات کے مطابق عدالتی فیصلے ہوں تو واہ واہ کرتے فیصلے مخالف ہوتو انتقام کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کی انتظامیہ دو بار بشری بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ کروا چکی ہے۔ جیل انتظامیہ دونوں کے ٹیسٹ کروارہی ہے۔ آپ کی کرپٹ اور بدیانت پیرنی صاحبہ مکمل فٹ ہے۔ مریم نواز سے بغض اور تعصب آپ کی ذہنی حالت کی غمازی کرتا ہے۔ مریم نواز 2014 سے ہی آپ کے جعلی انقلابی لیڈر کے سر پر سوار ہیں۔ انتقامی سیاست ہم نے بھگتی ہے لیکن آپ لوگوں کی طرح رونا دھونا نہیں کیا۔

میاں نواز شریف، مریم نواز،شہباز شریف سمیت مسلم لیگ نون کے درجنوں رہنماؤں نے جیلیں کاٹی کسی ایک نے بھی جیل انتظامیہ سے سہولیات مانگی نہ ہی کوئی شکایت کی۔ دوسری جانب سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ خبر ہے کہ مخصوص میڈیا گروپس میں پھر کوئی پروپیگنڈا ہونے کو ہے۔ کردار بھی عالمی طاقتوں سے جڑے وہی لیکس والے کھلاڑی ہیں، اس پراپیگنڈہ کی ٹائمنگ چیک کریں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ کیا آزاد کشمیر میں ہونے والی منصوبہ بندی اور اس کھیل کے کھلاڑی ایک ہی  ہیں؟ اس پراپیگنڈہ میں ممکنہ طور پرکئی اہم شخصیات کی پراپرٹیز سے متعلق گمراہ کن تفصیلات بتائی جائیں گی، جبکہ ایک مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کا فرمائشی پروگرام بھی بنایا گیا ہے۔ کیا آنے والی اس مہم کا ٹارگٹ ایس آئی ایف سی، دوست ممالک اورپاکستانی میں  آنے والی عالمی سرمایہ کاری ہے؟ سوال یہ بھی ہے کہ اس کا حتمی ہدف کون ہے؟ وقت آنے پر سب بتاؤں گا! 
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات