سیاسی استحکام کے بغیر کوئی پالیسی کامیاب نہیں ہوتی ،سی پیک جیسا منصوبہ ہمارے لئے تحفہ ہے، احسن اقبال
بدھ 15 مئی 2024 14:29
(جاری ہے)
پاکستان ہر قسم کی دولت سے مالا مال ہے،ہم انڈر ڈویلپ نہیں انڈر منیج کنٹری ہیں ۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہم دس سال میں ملک کو ترقی کی راہ پر لے جا سکتے ہیں ، امن کے بغیر کسی ملک میں ترقی نہیں ہو سکتی ،سیاسی استحکام کے بغیر کوئی پالیسی کامیاب نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ کسی جمہوری حکومت کو کم از10سال مسلسل مل جائیں تو پالیسیاں کامیاب ہو جاتی ہیں ، ہمیں ایک قوم بن کر کام کرنا ہوگا،ہمیں اپنی اقصادی ترقی کے سفرمیں ہمیں ہمسائیہ ممالک کو پیچھے چھوڑنا ہے ۔ احسن اقبال نے کہاکہ سی پیک جیسا منصوبہ قدرت نے ہمیں تحفے میں دیا ہے ، حکومت کی آمدن7ہزارارب روپے اورقرضوں کی واپسی 8 ہزارارب روپے ہے،ایک ہزارارب روپےقرض لیناپڑتا ہے، ہمیں اپنے وسائل کو متحرک کرنا ہے، ملک کی آدھی سے زیادہ آبادی بجلی کا بل ادا نہیں کرتی،بڑے بڑے کاروباری ادارے اورتاجر ٹیکس اداکرنا جرم سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم زر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے، ہمارے مستقبل کی کامیابی کاانحصار زر مبادلہ کے ذخائر پر ہے،ہم نے تین سالوں میں 75 ارب ڈالر قرضوں کی ادائیگی کرنا ہے ۔سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری پلاننگ اویس سمرا نے کہا کہ پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔معیشت کی بحالی کے لیے جامع پالیسی پر عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا سامنا ہے،تاہم پلاننگ کمیشن نے5-ایز کا فریم ورک تیار کیا ہے،جس میں قلیل، درمیانی اور طویل مدت کے مختلف منصوبے شامل ہیں۔ 5- ایز میں ایکسپورٹ، انرجی، ای پاکستان، انوائرنمنٹ، ایکیوٹی شامل ہیں۔\932مزید اہم خبریں
-
بھارتی انتخابات: ووٹوں کی گنتی جاری تاہم مودی کو سبقت
-
ایرانی یورینیم ذخائر میں اضافے پر آئی اے ای او کو تشویش لاحق
-
دنیا افغانستان کے سیلاب زدہ بچوں کی مدد کریں، یونیسف کی اپیل
-
برطانیہ میں تارک وطن محنت کشوں کے حقوق کو لاحق خطرات پر تشویش
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کرنے کا اعلان
-
سیاستدانوں کو سرخ لکیر کھینچنی پڑے گی کہ تیسری قوت کے ہاتھوں نہیں کھیلیں گے
-
وزیراعظم کو مکمل حق ہے کہ اگر مفادات کو ٹھیس پہنچ رہی ہو تو خاموش نہ بیٹھے
-
وزیر اعلٰی مریم نواز کا "ہمت کارڈ" منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
-
تمام کیسز جھوٹے ہیں، کیسز کا سامنا کر کے سرخرو ہوں گا
-
قوم 2800 ارب روپے اس بجلی کے ادا کرے گی جو استعمال ہی نہیں کی گئی
-
آج سائفر کیس وڑ گیا
-
اچانک آندھی اور بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.