جج دہری شہریت پر عوامی نمائندے کو گھر بھیج سکتا ہے،خود اس کیلئے یہ پابندی کیوں نہیں مصطفی کمال
دہری شہریت پر رکن اسمبلی کو گھر بھیج دیاجاتاہے، شریعت عدالت سے سود کے خلاف فیصلہ آیا، میڈیا سے گفتگو
جمعرات 16 مئی 2024 18:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری خلفشار کی وجہ سے ریاست میں کشمکش ہے، اس طرح کی سیاسی صورتحال سے ایک سیاسی کارکنان خاموش نہیں رہ سکتا ہے، عدلیہ نے نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر گھر بھیج کر ان کی حکومت ختم کر دی گئی۔
مصطفی کمال نے کہا کہ ملک میں جعلی ڈگریوں، دہری شہریت پر ایم این ایز، سینیٹرز کو گھر جاتے دیکھا ہے، عدلیہ جیسے ادارہ میں قول و فعل میں تضاد آ رہا ہے، کیا دہری شہریت والے کسی شخص کو عدالت کا جج ہونا چاہیی انہوںنے کہاکہ دہری شہریت پر رکن اسمبلی کو گھر بھیج دیاجاتاہے، شریعت عدالت سے سود کے خلاف فیصلہ آیا۔انہوںنے کہاکہ ایک جج کی مبینہ دہری شہریت کے حوالے سے سوال کیا گیا تو جواب یہ آیا کہ ائین میں ایسی کوئی پابندی نہیں کہ دہری شہریت رکھنے والا شخص جج نہ بن سکے، ذرا تصور کریں کہ جب آپ شہریت کا حلف اٹھاتے ہیں تو آپ اس ملک سے وفاداری کا حلف اٹھاتے ہیں، آپ کسی ملک سے وفاداری کا حلف اٹھائیں اور ملک کے سب سے معتبر ادارے کی کرسی پر بیٹھ جائیں، اور لوگوں کی قسمت کے فیصلے کریں۔انہوں نے کہا کہ صرف عام لوگ ہی نہیں آپ اتنے طاقتور ہوں کہ وقت کے وزیراعظم کو گھر بھیج سکیں اور آپ کے اوپر یہ پابندی ہی نہیں کہ دہری شہریت نہیں رکھ سکتے، یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ عدلیہ کو اس بات کا جواب دینا چاہیے، ایک جج کے بارے میں سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر ہم یہ ساری گفتگو دیکھ رہے ہیں کہ ان کے پاس گرین کارڈ ہے، ان کے خاندان کے پاس شہریت ہے، جو پروسیجر اپنایا جانا چاہیے تھا جج بننے کے لیے، وہ نہیں اپنایا گیا، یہ سب چیزیں ہم دیکھ اور سن رہے ہیں۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ جب کوئی متاثرہ شخص عدالت میں آئے تو اس کو تحفظ کا احساس ہو لیکن پاکستان میں کسی مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے عدلیہ تیار نہیں ہے، وہ سارے کیسز چلتے ہیں جن سے ہیڈلائنز بنتی ہیں، جن کے ٹکرز چلتے ہیں، دیگر کیسز سالہا سال پڑے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ایک جج کو تکلیف پہنچے، ایک جج کے خط پر سوموٹو ہوگیا، سود کے معاملے پر جہاں اللہ کے حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، اللہ سے جنگ پر آمادہ ہیں وہاں پر کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی، وہاں کوئی تکلیف نہیں ہو رہی، ایک دن کے فیصلے کی مار ہے کہ ساری اپیلیں مسترد ہوجاتیں۔انہوںنے کہاکہ جن ممالک میں عرب اسپرنگ آیا، بڑا شور ہوا کہ انقلاب آرہا ہے، ان ملکوں کا حشر دیکھیں، لاکھوں لوگ شہید ہوگئے، خانہ جنگی جاری ہے، بدخواہوں نے کیا کیا، وہاں کی فوج کو ’ڈسمینٹل‘ کردیا، جھتے بن گئے، ملک میں خانہ جنگی شروع ہوگئی اور آج آپ حشر دیکھیں۔مزید قومی خبریں
-
اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں پہنچنا شروع ہو گئیں
-
پاکستان خوردنی تیل ،سویابین کی درآمد سے سالانہ6.2ارب ڈالر کا قیمتی زرِ مبادلہ خرچ کرتا ہے جو کہ ملکی معیشت پر بوجھ ہے‘وزیر زراعت
-
ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں پختونخوا کے منصوبے وفاقی بجٹ سے ختم کرنا کم ظرفی ہے، علی امین گنڈا پو ر
-
کراچی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
-
پاکستان کو ماحولیاتی انصاف ملنا چاہیے، دنیا اپنے وعدے پورے کرے،بلاول بھٹو زرداری
-
پشاور کے مصروف شعبہ چوک میں موبائل سنیچرز ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا
-
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات
-
سال میں صرف ایک بار بجلی بلوں کی قسطیں ہوسکیں گی، نیپرا کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم
-
عمر ایوب نے ایف آئی اے سے حمودالرحمن کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی
-
وزیر اعلی مریم نواز کی دارلامان میں مقیم 10خواتین کو حج پر بھیجنے سے پہلے ملاقات ،اللہ ہر ماں کومریم نوازشریف جیسی بیٹی دے،خواتین
-
مسلم لیگ ( ن ) کی لیڈر شپ کا ایجنڈا معیشت کی بحالی اور مہنگائی کا خاتمہ ہے،عظمی بخاری
-
پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،ملک میں سویلین ڈکٹیٹر شپ ہے ،حلیم عادل شیخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.