ججوں کے تقرر میں بھی آئین اور قانون کے تقاضے پورے نہیں کئے جاتے،سینیٹر عباس آفریدی

جس کسی کے پاس دہری شہریت ہے وہ اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرے،جب تک ہم خود درست ہوں تب تک مداخلت نہیں ہوسکتی،پریس کانفرنس

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 17 مئی 2024 12:46

ججوں کے تقرر میں بھی آئین اور قانون کے تقاضے پورے نہیں کئے جاتے،سینیٹر ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مئی 2024 ) سینیٹر عباس آفریدی کا کہنا ہے کہ ججوں کے تقرر میں بھی آئین اور قانون کے تقاضے پورے نہیں کئے جاتے،جس کسی کے پاس دہری شہریت ہے وہ اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرے،جب تک ہم خود درست ہوں تب تک مداخلت نہیں ہوسکتی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس عدالتی نظام میں بہتری لانے کا اچھا موقع ہے۔

جج بھی اپنے آپ کو د±ہری شہریت کے حوالے سے احتساب کیلئے پیش کریں۔ سینیٹرز اور ارکانِ اسمبلی کی دہری شہریت پر پابندی ہے تو ججوں کی دہری شہریت پر پابندی کیوں نہیں ہے۔ہمارے جج اپنے آپ سے احتساب شروع کریں۔ عدالتی فیصلوں سے محسوس ہونا چاہیے کہ وہ عوام کیلئے مفاد میں ہیں۔ ملک میں عدالتی بحران برپا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو بحران سے نکالنے کیلئے عدلیہ کا مضبوط بنانا لازم ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے بھی سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے۔ ہم عدالتی امور کے حوالے سے 134ویں نمبر پر کیوں ہیں۔ایک سوال پر سینیٹرعباس آفریدی کا کہنا تھا کہ جج ڈرتے نہیں وہ خط نہیں لکھتے بلکہ انصاف کرتے ہیں۔ہمارے سوموٹو ہوتے ہیں کہ نواز شریف کو بلایا جائے۔ عدالتیں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کھلی رکھی جائیں۔ ریڑھی والا ہو یا وزیراعظم ملک میں کسی کو بھی انصاف نہیں مل رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سینیٹر فیصل واوڈانے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہ اب پاکستان میں کوئی پگڑی اچھالے گا تو ہم ان کی پگڑیوں کی فٹبال بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا، 15 روز ہوگئے جواب نہیں آیا، 19 اے کے تحت مجھے جواب دیا جائے، بابر ستار کہتے ہیں کہ جج بننے سے پہلے اس وقت کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو رپورٹ بھیجی، ہم نے کہا کہ اس کے حوالے سے ریکارڈ روم کے اندر کوئی چیز ہوگی تحریری طور پر لیکن اس کا جواب ہمیں نہیں مل رہا۔

اسی طرح متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہناتھا کہ ایک غریب اور مڈل کلاس آدمی بغیر پیسا خرچ کئے انصاف کی امید نہیں رکھ سکتا، ایک جج دہری شہریت پر عوامی نمائندے کو گھر بھیج سکتا ہے تو خود اس کیلئے یہ پابندی کیوں نہیں؟اسلام آباد میں دیگر ایم کیو ایم رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا تھاکہ کیا دہری شہریت پر کوئی شخص رکن قومی اسمبلی نہیں بن سکتا؟ تمام اداروں میں دہری شہریت کے قوانین لاگو ہونے چاہئیں۔