شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی مفاہمت کی پالیسی ملک کے استحکام و ترقی کا روڈ میپ ہے، محمد علی ملکانی
جمعہ 17 مئی 2024 23:11
(جاری ہے)
محمد علی ملکانی نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی مفاہمت پالیسی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور صدر مملکت آصف زرداری نے جمہوریت بہترین انتقام ہے کا عملی ثبوت پیش کیا۔
پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اس ملک میں جمہوریت کو بحال کروایا ۔وزیر جامعات نے شہید بینطیر بھٹو چیئر کو محترمہ کی زندگی و جمہوری جدوجہد پر مزید ریسرچ کرنے کی تلقین کی اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد علی ملکانی نے کہا کہ امتحانات کے دوران نقل میں ملوث ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے اور ملوث عملے کو معطل بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات کو اچانک سے امتحانی مراکز تبدیل کیے گئے جن پر والدین نے شکایت کی تھی تو ہم نے فوری طور پر ایکشن لیا اور امتحانی مراکز تبدیلی کے احکامات واپس کروائے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کے لیے جب تک والدین ہمارے ساتھ تعاون نہیں کریں گے ہم کچھ نہیں کرسکیں گے۔محمد علی ملکانی نے کہا کہ آج مجھے اس محکمہ کا قلمدان سنبھالتے ہوئے صرف ایک ماہ ہوا ہے اور اس میں بھی ہم نے بھرپور کوشش کی ہے،امید ہے کہ آئندہ برس تک اس میں واضح بہتری نظر آئے گی،ہم امتحانات کے بعد تمام درپیش مسائل کے حل کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر جامع حکمت عملی مرتب کریں جس سے بورڈ کے امتحانات میں کافی مثبت تبدیلی آئے گی۔میڈیا کی طرف سے کئے گئے سوال کے جواب میں محمد علی ملکانی نے کہا کہ 550کے قریب امتحانی مراکز کو سنبھالنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے،ہم سب نے ملکر کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ امتحانات میں گڑبڑ کرنے والوں کے خلاف پہلے بھی کاروائی کی ہے مزید کاروائی بھی کرینگے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی میرسرفرازبگٹی کی جانب سے حکومتی اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن اراکین کے اعزاز میں مشاورتی نشست کا اہتمام، بجٹ پر مشاورت
-
میئر کراچی مرتضی وہاب کی چیئرمین صدرٹاؤن منصور شیخ سے ملاقات، بلدیاتی امور پر بات چیت
-
15سالوں میں سندھ میں 1650 ارب کی کرپشن مختلف ذرائع سے ریکارڈ کی گئی،حلیم عادل شیخ
-
ٹماٹر کی ضلع سے باہر غیرقانونی طور پر سپلائی پر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی
-
سندھ کا ترقیاتی بجٹ باقی صوبوں کے مقابلے سب سے زیادہ ہے، وزیرِ اعلی سندھ
-
گورنر سندھ سے کے الیکٹرک کے سی ای او، میونسپل کمشنر اور دیگر حکام کی ملاقات
-
وفاقی وزیر سالک حسین کی منیٰ میں صبر اور بھائی چارے کی تلقین
-
ہسپتالوں میں بجلی کی تسلسل سے فراہمی،شہر قائد میں صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، گورنر سندھ
-
لاہور ہائیکورٹ :عمرسرفرازچیمہ کی جناح ہائوس کے باہر جلائو گھیرائو کے مقدمے کا جیل ٹرائل کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
-
پنجاب بھر میں 1358 ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق، 1464زخمی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اہم اجلاس
-
مریم اورنگزیب کا عوام ،صنعت کاربرادری کو ریلیف دینے پر وزیراعظم شہبازشریف کو خراج تحسین پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.