یونیورسٹی آف ہری پور میں ”معاشرہ کی ترقی میں مزدور کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار

ہفتہ 18 مئی 2024 18:03

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) جامعہ ہری پور کے شعبہ پبلک ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن نے رحیمیہ انسٹی ٹیوٹ آف قرآنک سائنسز کے تعاون سے ” معاشرہ کی ترقی میں مزدور کے کردار“ کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ انجینئر گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ مانسہرہ کے الیکٹریکل ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ساجد علی اور رحیمیہ انسٹی ٹیوٹ آف قرآنک سائنسز (ٹرسٹ لاہور) کے ریجنل ڈائریکٹر نے کلیدی مقرر کے طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

انجینئر ساجد علی نے سماجی ترقی میں محنت کی اہم شراکت پر ایک بصیرت افروز گفتگو کی جس میں مختلف تناظر اور حقیقی دنیا کی مثالوں کو اجاگر کیا گیا۔ ڈاکٹر شہباز احمد ذکی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پبلک ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن نے بھی شرکاءسے خطاب کیا اور ایک خوشحال معاشرہ کی تعمیر میں لیبر فورس کو تسلیم کرنے اور ان کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب میں طلبا، اساتذہ اور عملہ کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی جو اہم سماجی مسائل پر بات چیت کی حوصلہ افزائی کرنے اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے یونیورسٹی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :