لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے منسوخ امتحانات کا شیڈول جاری

ہفتہ 18 مئی 2024 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے منسوخ ہونے والے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ امیدواروں کی رولنمبر سلپس اپلوڈ کر دی گئی ہیں اور ان کے گھروں میں رولنمر سلپ بھجوا دی گئی ہیں، ریگولر امیدواروں کے لاگ ان میں بھی رولنمبر سلپ اپلوڈ کر دی گئی ہیں، 20اپریل کو منسوخ ہونے والا پرچہ اب 23مئی بروز جمعرات کو ہوگا۔23اپریل کو منسوخ ہونے والا پرچہ اب 24مئی بروزجمعہ کو ہوگا، بائیس اپریل کو منسوخ ہونے والا انگلش کا پرچہ اب 25مئی بروز ہفتہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :