کراچی کے علاقے بس ٹر مینل یوسف گو ٹھ سے لیاری گینگ کا ا نتہائی مطلوب ملزم بلال کو گرفتار کر لیاگیا

اتوار 19 مئی 2024 14:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) پاکستان رینجرز سندھ اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے بس ٹر مینل یوسف گو ٹھ سے لیاری گینگ کا ا نتہائی مطلوب ملزم بلال کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سی51 گرام حشیش، ایک عد د موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملزم بدنام زمانہ منشیات فروش اور لیاری گینگ وار کے سر گرم گینگ کے کمانڈر کا شف ڈاڈاکا اہم کارندہ ہے۔

ملزم کاشف ڈاڈا کے کہنے پر کر اچی کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی، بھتہ خوری، بلیک میلنگ کالیں، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ہو نے کا اعتراف کیا ہے۔ملزم ماضی میں گرفتاری سے بچنے کے لیے ایران روپوش ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملز م نے مزید انکشاف کیا کہ ملزم ڈکیت گروہ کو غیر قانونی اسلحہ خرید وفروخت کر نے کے ساتھ سا تھ کرائے پر بھی فراہم کر تا تھا۔

ملزم کے خلاف متعد د تھانوں میں ایف آئی آر بھی درج ہیں جبکہ ملزم اس سے پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتارملزم کو منشیات اور مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔رینجرزنے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔