افغانستان کی سی پیک میں شمولیت کے مخالف نہیں،پاکستان چاہتا ہے کہ چین افغانستان کو دہشتگرد گروپوں کے خلاف کریک ڈائون کے لئے قائل کرے۔احسن اقبال
اتوار 19 مئی 2024 15:50
(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ فوج کا خصوصی یونٹ چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے خدمات سرانجام دے رہا ہےاور پاکستان اس ضمن میں مزید اقدامات اٹھا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جب آپ دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہوں تو دہشتگرد ہمیشہ موقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔ روس اور امریکہ جیسی بڑی طاقتیں بھی اس کا شکار رہی ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ چینی حکومت نے بڑے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اس طرح کے بزدلانہ اقدامات چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔ احسن اقبال نے پاکستان کے بڑھتے ہوئے چینی قرضوں پر واشنگٹن کی تشویش کو رد کرتے ہوئے کہا کہ چین نے بہت زیادہ انڈرسٹینڈنگ کا مظاہرہ کیا۔ چاہتے ہیں کہ جس طرح چین پاکستان کی مشکلات کو سمجھتا ہے اسی طرح آئی ایم ایف اور دیگر دوست بھی پاکستان کو اس حد تک سمجھیں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ 2013 میں جب سی پیک شروع ہو رہا تھا تو انہوں نے واشنگٹن میں حکام کو بتایا تھا کہ "اس وقت چین ہمیں انفراسٹرکچر میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری دے رہا ہے اور شبہ ہے کہ آپ کانگریس سے پاکستان کے لیے 40 لاکھ ڈالر کی بھی منظوری حاصل کر سکتے ہیں "۔ احسن اقبال نے کہا کہ اگر چین انفراسٹرکچر یا ہارڈویئر کی تعمیر میں ہماری مدد کر رہا ہے تو ہم خواہش مند ہیں کہ امریکہ ہمارے طالب علموں اور محققین کو سکالر شپ کے ذریعے اس ہارڈویئر کو چلانے کےلئے ہمارے سافٹ ویئر کی تشکیل میں مدد کرے گا۔ اسی طرح پاکستان اپنے دونوں دوستوں امریکہ اور چین سے مستفید ہو سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کو اپنا تذویراتی دوست سمجھتا ہے اور پاکستان کا اس پر اعتماد ہے جب پاکستان مشکل وقت میں گھرا تھا اس وقت چین نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں چین نے پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جب 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ، جب تسلسل کے ساتھ خودکش حملے ہو رہے تھے ، ایسے مشکل وقت میں چین نے پاکستان کا ساتھ دیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے سٹاک ایکسچینج میں حالیہ شاندار کارکردگی مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے حکومتی اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے اور اسی طرح چینی سرمایہ کاروں اور چینی حکومت کی جانب سے بھی حکومت پاکستان کے اقدامات پر اعتماد کیا جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
جی سیون ممالک خود ساختہ قحط کو روک سکتے ہیں، مارٹن گرفتھس
-
عالمی معیشت میں دولت کی غیر مساویانہ تقسیم پر گوتیرش کو تشویش
-
نان فائلرز کی فون کال پر 75 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی حکومت کا 8ہزار500ارب روپے خسارے کا بجٹ‘ ٹیکسوں کا بڑا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر
-
یوکرین: یو این کا امدادی وسائل میں مسلسل کمی پر تشویش کا اظہار
-
وفاقی حکومت کا جعلی غیرقانونی سگریٹس کی فروخت پر سخت سزائیں دینےکا فیصلہ
-
وفاقی بجٹ زہر قاتل ہے آئی ایم ایف بجٹ میں حکومتی منشا شامل نہیں
-
نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
مریم نواز نے وفاقی بجٹ کو عوام دوست بجٹ قرار دے دیا
-
نیا پاکستانی بجٹ: جون 2025 تک 13 ٹریلین روپے آمدنی کا ہدف
-
آئی ایم ایف کی غلامی کی دستاویز کو بجٹ کا نام دیا گیا ہے
-
ماہانہ 50 ہزار روپے سے صرف 1 روپیہ بھی زائد کمانے والوں کے انکم ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.