{ای او بی آئی: ملک گیر پیمانے پر افسران کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ

اتوار 19 مئی 2024 21:35

/"کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI)، زیر نگرانی وزارت بیرون ملک پاکستانی و ترقی انسانی وسائل حکومت پاکستان کے نئے چیئرمین فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خاقان مرتضیٰ نے فلاحی ادارہ کی کارکردگی کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے لئے ہیڈ آفس سمیت ملک بھر کے ریجنل آفسوں کے درجنوں افسران کے ٹرانسفر کئے ہیں۔

ان میں محمد وقاص چوہدری ایمپلائی نمبر 928723، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز B&C I عوامی مرکز کراچی کو رجسٹرڈ مالکان سے ای او بی آئی کے واجب الادا کنٹری بیوشن کی وصولی کے بجائے انہیں ہراساں کرنے اور جوڑ توڑ کی شکایات کے سنگین الزام میں سزا کے طور پر ریجنل آفس مظفر گڑھ ٹرانسفر کردیا ہے۔ واضح رہے کہ وقاص چوہدری نے اپنے 2014ئ کے گروپ کے گہرے دوستوں کی ملی بھگت سے پس پردہ مقاصد کے لئے ایک خود ساختہ ی او بی آئی آفیسرز ایسوسی ایشن بنائی ہوئی ہے وہ صنعتی حلقوں اور میڈیا میں خود کو اس ایسوسی ایشن کا جنرل سیکریٹری ظاہر کرتا ہے اور رجسٹرڈ اداروں کے مالکان پر دباؤ ڈال کر انہیں بلیک میل کرکے لاکھوں روپے کماتا ہے سابق چیئرمین شکیل احمد منگنیجو نے وقاص چوہدری کو شو کاز جاری شٹ اپ کال دی تھی اور اسے سزا کے طور پر کراچی سے ریجنل آفس کوٹری ٹرانسفر کردیا تھا لیکن یہ وہاں بھی اپنی غیر قانونی حرکات سے باز نہیں آیا اور ریجنل ہیڈ کوٹری کی ملی بھگت سے اس کی سرکاری گاڑی استعمال کرتے ہوئے نوری آباد کے صنعتی علاقہ کی بیٹ حاصل کرکے لاکھوں روپے کماتا رہا اور پچھلے دنوں ادارہ میں کوئی مستقل چیئرمین نہ ہونے کی صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ ریجنل آفس کوٹری سے اپنا ٹرانسفر B&C I عوامی مرکز کراچی کرانے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

عصمہ عزیز ایمپلائی نمبر 923455، قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ری کنسیلیئشن ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کی مسلسل ناقص کارکردگی کی وجہ سے ان سے عہدہ کا چارج اور پرکشش مراعات واپس لے کر ڈائریکٹر ری کنسیلیئشن ڈپارٹمنٹ بنادیا ہے جبکہ وصی حیدر ڈائریکٹر انویسٹمنٹ سے ڈائریکٹر ری کنسیلیئشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے واضح رہے کہ عصمہ عزیز نااہلیت، فرائض سے عدم دلچسپی اور غیر تسلی بخش کارکردگی کی بنائ پر ماضی میں بھی تین بار ملازمت سے معطل ہوچکی ہیں۔

ای او بی آئی کے سابق افسر تعلقات عامہ اسرار ایوبی نے افسران کے بڑے پیمانے پر ٹرانسفرز کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ادارہ کے نئے چیئرمین خاقان مرتضیٰ دیانتدار اور اصول پرست افسر کی شہرت کے حامل ہیں انہوں نے غریب محنت کشوں کی پنشن کے فلاحی قومی ادارہ کی کارکردگی کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے لئے "رائٹ مین رائٹ جاب" کی بنیاد پر تبادلے کئے ہیں۔

انہوں نے ادارہ کے افسران کو تلقین کی ہے کہ وہ ضعیف، معذور ملازمین، بے سہارا بیوگان اور یتامیٰ کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور اس مقصد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔چیئرمین کی منظوری سے جاری تین ٹرانسفر آرڈرز کے مطابق بلال عظمت خان کو قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فنانس اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی، شہزاد احمد ڈائریکٹر فنانس کیڈر ریجنل ہیڈ کوئٹہ کو ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ ڈپارٹمنٹ کراچی، محمد انور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کو ڈپٹی ریجنل ہیڈ حب( بلوچستان)، ساجد اقبال ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ریجنل آفس فیصل آباد (نارتھ) کو ڈپٹی ریجنل ہیڈ رحیم یار خان، احسان احمد ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز فیلڈ آفس منڈی بہاؤالدین کو ڈپٹی ریجنل ہیڈ لاہور سنٹرل، جبکہ نذر عباس اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے ڈپٹی ریجنل ہیڈ لاہور سنٹرل کا چارج واپس لے لیا گیا ہے،واجد حسین ملک ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ریجنل آفس مظفر گڑھ کو ڈپٹی ریجنل ہیڈ مظفر گڑھ، ایاز احمد سہتو ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کو ڈپٹی ریجنل ہیڈ سکھر اور محمد صہیب شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کیڈر انٹرنل آڈٹ ڈپارٹمنٹ کو ایچ آر ڈپارٹمنٹ کراچی میں تعینات کیا گیا ہے۔

جبکہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے تیسرے مرحلہ میں چیئرمین نے 25 افسران کے ملک گیر ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی ہیں۔ جن میں محمد ابراہیم ساسولی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ریجنل آفس کورنگی کو ریجنل ہیڈ کوئٹہ، ثنائ ظہور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کیڈر ، ڈپٹی ریجنل ہیڈ رحیم یار خان کو ری کنسیلیئشن ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی، محمد علی ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کیڈر ،ریجنل آفس ملتان کو انٹرنل آڈٹ ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی،قمر شہزاد ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کیڈر کو انٹرنل آڈٹ ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی سے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی، فوزیہ نیازی ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کیڈر ، انٹرنل آڈٹ ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی کو انچارج بینی فٹس ریجنل آفس راولپنڈی ،نجمہ رفیق ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی کو انچارج بینی فٹس ریجنل آفس اسلام آباد ، سلمان جاوید اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز کو انٹرنل آڈٹ ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی سے ریجنل آفس کوئٹہ، انجم سرفراز خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز فیلڈ آفس گدون امازئی پشاور کو ریجنل آفس حسن ابدال، مسرت ثنائ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز ریجنل آفس راولپنڈی کو ڈپٹی ریجنل ہیڈ راولپنڈی ،طاہر حمید راؤ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز ریجنل آفس اسلام آباد کو ریجنل آفس راولپنڈی، شہزاد علی انور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز ریجنل آفس چکوال کو ریجنل آفس فیصل آباد (نارتھ)، نور السحر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز ریجنل آفس فیصل آباد (نارتھ) کو ریجنل آفس فیصل آباد(سنٹرل)،صابر نصیر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز ریجنل آفس سرگودھا کو ریجنل آفس فیصل آباد(نارتھ) ،انیل شاہانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز ریجنل آفس بن قاسم کراچی کو ریجنل آفس ناظم آباد،محمد رمضان اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز ریجنل آفس لاڑکانہ کو ریجنل آفس ناظم آباد، اسد اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز ری کنسیلیئشن ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کو ریجنل آفس ویسٹ وہارف، عوامی مرکز کراچی، مسما? جنت اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز فنانس اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کو ریجنل آفس کراچی(سنٹرل)،عوامی مرکز، نعمان علی حکمی اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز فنانس اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ کو انچارج بینی فٹس ریجنل آفس کراچی سٹی، عوامی مرکز کراچی، اشتیاق احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس کیڈر ،ریجنل آفس گلگت کو انٹرنل آڈٹ ڈپارٹمنٹ کراچی، کمال خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس کیڈر، فنانس اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ کراچی کو ریجنل آفس پشاور ، غلام اصغر شیخ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو طویل عرصہ سے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی میں تعینات رہنے اور بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں B& C I عوامی مرکز کراچی ، اعظم خان ایگزیکٹیو افسر آپریشنز فیلڈ آفس منگورہ( سوات) کو فیلڈ آفس گدون امازئی پشاور، اسمعیل خان ایگزیکٹیو افسر آپریشنز ریجنل آفس ایبٹ آباد کو ریجنل آفس مردان، امجد گل بٹ ایگزیکٹیو افسر آپریشنز ریجنل آفس گجرات کو ریجنل آفس ملتان اور محمد ناصر سپرنٹنڈنٹ فنانس اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی ٹرانسفر کیا گیا ہے۔

ٹرانسفر آرڈرز میں تمام افسران کو فوری طور اپنے عہدوں کا چارج چھوڑنے اور اپنے نئے مقام تعیناتی کی جوائننگ رپورٹ ایچ آر ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹرانسفر آرڈر کے مطابق ٹرانسفر ہونے والے چار افسران فوزیہ نیازی، نجمہ رفیق، محمد رمضان اور امجد گل بٹ کو ٹرانسفر کے لئے اپنی استدعا کی وجہ سے قانون کے مطابق مروجہ ٹی ای/ ڈی اے ادا نہیں کیا جائے گا۔