پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے

منگل 14 اکتوبر 2025 11:44

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد  انتقال کر  گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد انتقال کر گئے ۔شوال ذوالفقار کے والد کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پی سی بی کے مطابق شوال ذوالفقار کے والد کچھ عرصے سے بیمار تھے، اطلاع ملنے پرساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ و مینجمنٹ سٹاف نے شوال ذوالفقار سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا،مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔