اسرائیل کیخلاف میچ کی آمدنی غزہ کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان

ناروے کے متعدد فٹبال حکام اور شائقین طویل عرصے سے اسرائیل کی ورلڈ کپ میں شمولیت پر تنقید کرتے آئے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 14 اکتوبر 2025 12:06

اسرائیل کیخلاف میچ کی آمدنی غزہ کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان
اوسلو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 اکتوبر 2025ء )  ناروے کی فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ہونے والے فٹبال میچ کی تمام آمدنی غزہ کے عوام کی امداد کے لیے ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز تنظیم کو عطیہ کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کارپوریٹ اسپانسرز نے بھی اس اقدام میں حصہ لیتے ہوئے مزید 3 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ 
ناروے کے متعدد فٹبال حکام اور شائقین طویل عرصے سے اسرائیل کی ورلڈ کپ میں شمولیت پر تنقید کرتے آئے ہیں۔
ان کے مطابق یہ میچ ان کے مؤقف کو مزید مضبوطی سے پیش کرنے کا ایک موقع تھا۔