نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم پاکستانی سپنر بن گئے

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں نعمان نے 6 وکٹیں حاصل کیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 14 اکتوبر 2025 12:29

نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 اکتوبر 2025ء ) قومی ٹیم کے تجربہ کار سپنر نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم پاکستانی سپنر بن گئے۔
لاہور ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 269 پر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو دوسری اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز کے اسکور 378 رنز کو اتارنے کےلیے جب میدان میں اتری تو اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جب کہ 216 رنز بن چکے تھے۔

 
دن کا آغاز ٹونی ڈی ذورزی نے 81 اور سینورن متھوسوامی نے 6 رنز سے کیا، آج دن کا آغاز ہوتے ہی سینورن متھوسوامی 11 رنز بناکر ساجد خان کا شکار ہوئے، ان کے بعد ٹونی ڈی ذورزی 104 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے شاہین آفریدی کے ہاتھوں میں کیچ تھما بیٹھے۔

(جاری ہے)

 

ان کے بعد سنو ران متھو سوامی 11 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر بلے کے باہری کنارے پر گیند لگنے کے سبب سلپ پر کھڑے سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، گیسو ربادا بغیر کوئی رن بنائے ساجد خان کا شکار ہوئے۔

 
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6 وکٹیں اپنے نام کیں جب کہ ساجد خان نے 3 اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 
یہ نعمان علی کے ٹیسٹ کیریئر میں 9واں موقع تھا جب انہوں نے ایک اننگز میں 5 یا زیادہ وکٹیں حاصل کیں جس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں 5 یا زیادہ شکار کرنے والے لیفٹ آرم سپنر بن گئے۔ 
اس سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم نے بطور لیفٹ آرم سپنر 50 میچز میں 8 مرتبہ اننگز میں 5 یا زیادہ وکٹیں حاصل کررکھی تھیں۔