فٹ بال ورلڈ کپ کی تیاریاں،میکسیکو کی ٹیم ایکوادور کے خلاف سخت مقابلے کے لئے تیار ہے، کوچ جیویئرایگوئیر

منگل 14 اکتوبر 2025 16:26

فٹ بال ورلڈ کپ کی تیاریاں،میکسیکو کی ٹیم ایکوادور کے خلاف سخت مقابلے ..
میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) میکسیکو کی قومی فٹبال ٹیم کے کوچ جیویئر ایگوئیر نے کہا ہے کہ ایکواڈورکے خلاف آئندہ شیڈول دوستانہ میچ ان کی ٹیم کے لئے ایک کڑا امتحان ثابت ہوگا، خاص اس وقت جب ان کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ایکواڈورکی فٹ بال ٹیم نے جنوبی امریکی کوالیفائرز میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی، جہاں اس نے 8 فتوحات حاصل کی جبکہ اس کو صرف دو میچز میں شکست کا سامنا کرناپڑا۔

میکسیکو کی قومی فٹبال ٹیم کے کوچ جیویئر ایگوئیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکواڈور نے فیفاورلڈ کپ کے کوالیفائنگ رائونڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جیویئر ایگوئیر نے کہا کہ ایکواڈور ایک ایسی ٹیم ہے جس کو شکست دینا ا آسان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وہ میچ میں ہمیں ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔یہ میچ اکرون سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جیویئر ایگوئیر نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا کہ یہ میچ دوستانہ ضرور ہے لیکن ٹیم کے لئے کڑا امتحان ہوگا۔

جیویئر ایگوئیر نے کہا کہ میں اپنی تمام فیصلوں کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو سمجھنا ہوگا کہ اگر وہ یہاں کھیلنے کے قابل نہیں یا دباؤ برداشت نہیں کر سکتے، تو شاید یہ جگہ ان کے لیے نہیں ہے۔واضح رہے کہ میکسیکو کی ٹیم نے 2026 ورلڈ کپ میں بطور شریک میزبان (امریکہ اور کینیڈا کے ساتھ) براہِ راست کوالیفائی کر چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :