ڈپٹی کمشنر خانیوال چوہدری وسیم حامد سندھو کا دورہ جہانیاں

اخوت جنوبی پنجاب کے نگران راؤ سعادت کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں شرکت۔علاقائی مسائل کے حل میں سول سوسائٹی کے کردار کو سراہا

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر منگل 21 مئی 2024 17:35

جہانیاں( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی 2024ء ) ڈپٹی کمشنر خانیوال چوہدری وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت بھی عبادت ہے انسانیت کی خدمت تعلیم،صحت یا کسی بھی شعبہ میں کی جائے وہ صدقہ جاریہ بن جاتا ہے انتظامیہ کے ساتھ  سول سوسائٹی کا کردار قابل ستائش  ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے جہانیاں میں ادارہ اخوت جنوبی پنجاب کے ہیڈ راؤ سعادت علی خان کی رہائشگاہ پر سول سوسائٹی اراکین کی منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے میزبان راؤ سعادت علی خان نے تقریب میں ادارہ اخوت کی کارکردگی پر روشنی ڈالی انھوں نے سول سوسائٹی  کے تعاون سے قبرستان کی چار دیواری کی تعمیر ،سٹریٹ لائٹس ،پانی کی دستیابی اور دیگر فلاحی کاموں پر روشنی ڈالی انچارج ادارہ اخوت، منیر احمد نے اخوت کے قیام کے مقاصد،اخوت کے قیام کے بعد اس کی ابتدائی مشکلات اور بعد ازاں اخوت کا کامیابی کی جانب سفر کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔

(جاری ہے)

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سہولتوں کی فراہمی کے سلسلہ میں انتظامیہ کو درپیش مشکلات کے حل میں سول سوسائٹی کے کردار پر سابق صدر پریس کلب خالد شریف گجر نے روشنی ڈالی اور بتایا کہ سول سوسائٹی کی جانب سے دس لاکھ روپے  فنڈنگ کا چیک ہسپتال انتظامیہ کے حوالے بھی کر دیا گیا ہے۔تقریب میں امجد ریاض دھکڑ نے بھی خطاب کیا اور سماجی شخصیت راؤ سعادت علی خان سمیت سول سوسائٹی کے فعال کردار کو خراج تحسین پیش کیا ۔

تقریب میں حاجی محمد ظفر مکہ والے نے ڈپٹی کمشنر خانیوال کو غلاف کعبہ پیش کیا جبکہ ماہر تعلیم غلام یسین قادری نے اپنی دو تصانیف ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کو پیش کیں۔تقریب میں میزبان راؤ سعادت علی خان نے سول سوسائٹی کے اراکین کا مہمانوں سے تعارف کروایا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے دعا کروائی۔تقریب میں طاہر نسیم،امیتاز علی اسد،احمد رضا قادری، رانا خالد جاوید،ایم ایس ڈاکٹر عمر غوری،چوہدری سعید اقبال بینک منیجر،امجد ریاض دھکڑ،امجد حسین بٹر،عبداللہ بھٹی،سید علی رضا شاہ،چوہدری ضیاء الرحمان,سرور نذیر آرائیں ،و دیگر سول سوسائٹی اراکین موجود تھے۔