وفاقی وزیرچوہدری سالک حسین کی عازمین حج کیلئے عملی کاوشیں قابل تقلید ہیں،طارق حسن

منگل 21 مئی 2024 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات و لیاقت آباد ٹمبر مرچنٹسں ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج 2024 کی سہولیات پہنچانے کیلئے عازمین حج سے سعودی عرب جاکر ملاقاتیں کیں اور انکے درپیش مسائل کو حل کرنے میں ہر اول درجے کردار کیا جو کہ خو ش آئند عمل ہے ان رہنماوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی عازمین حج کیلئے عملی کاوشیں بلاشبہ قابل تقلید ہیں چوہدری سالک حسین کا عازمین حج کیلئے پاکستانی حج مشن کے تحت قائم اسپتال میں بہتر سہولتوں سمیت رہائشں گاہوں۔

(جاری ہے)

موبائل سم و ایپ کی فوری فراہمی جیسے اقدامات سے حجاج کو ریلیف حاصل ہوا ہے چوہدری سالک حسین کی مکہ و مدینہ شریف میں تمام امور کی بذات خود نگرانی اور عملی اقدامات پر پاکستانی حجاج نے سراہتے ہوئے انکو خراج تحسین پیش کیا اور دعاوں سے نوازا ہے۔