گورنرسندھ کا صحافی سلیم جھنڈیر سے لوٹ مار کا نوٹس،ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت

جمعہ 14 جون 2024 15:39

گورنرسندھ کا صحافی سلیم جھنڈیر سے لوٹ مار کا نوٹس،ملوث ملزمان کو جلد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صحافی سلیم جھنڈیر سے لوٹ مار کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت دی کہ ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے شہر میں بڑھتی ہوئی لوٹ مار کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے لٹیروں کے خلاف موثر کارروائی یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :