کراچی،گورنر سندھ سے دارالسکون کی انچارج کی ملاقات ، معذور بچوں و بزرگوں کی کفالت اور دارالسکون کو درپیش مشکلات بارے تبادلہ خیال کیا

جمعہ 14 جون 2024 15:39

کراچی،گورنر سندھ سے دارالسکون کی انچارج   کی ملاقات ، معذور بچوں و بزرگوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے دارالسکون کی انچارج فضیلری عنایت نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی جس دوران معذور بچوں اور بزرگوں کی کفالت،دارالسکون کو درپیش مشکلات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر نے کہا کہ فلاحی اداروں کو ہر ممکن تعاون و مدد اور معاونت فراہم کریں گے، معذور بچوں اور بزرگوں کی دیکھ بھال عظیم فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دارالسکون بلا رنگ و نسل اور بلا امتیاز انسانی خدمت پر معمور ہے۔سسٹر فضیلری عنایت نے بتایا کہ ادارے میں ورزش،یوگا اور مختلف پروگرامز تسلسل سے کرائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :