رئوف حسن پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘فرخ جاوید مون

دن دیہا ڑے پی ٹی آئی رہنما پر حملہ آوروں کا فرارہو جانا سکیورٹی اداروں کی کارکر د گی پر سوالیہ نشان ہے

بدھ 22 مئی 2024 12:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے مرکزی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے کہاہے کہ رئوف حسن پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،حکومت عوام کے جان و مال کی حفا ظت کر نے میں ناکام ہو چکی ہے اسے اقتدار چھوڑ دینا چاہیے، دن دیہا ڑے پی ٹی آئی رہنما پر حملہ آوروں کا فرارہو جانا سکیورٹی اداروں کی کارکر د گی پر سوالیہ نشان ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ وفاقی داراحکومت میں کوئی شہری بھی محفوظ نہیں ہے آ خر یہ کون لوگ نامعلوم ہیں جو دن دیہاڑے چاقو سے حملہ آور ہوئے پو لیس انہیں گر فتارنہ کر سکی۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنما رئوف حسن پر حملے میں ملو ث نامعلوم افراد کو فوری گر فتاری کیا جائے اور قانون کے مطا بق انہیں سزادی جائے۔