شام کی خاتون اول میں خون کے کینسر کی تشخیص

خاتون اول ایک خصوصی طریقہ علاج سے گزریں گی،صدارتی محل

بدھ 22 مئی 2024 12:28

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) شام کی خاتون اول اسما الاسد میں خون کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ خاتون اول اسما الاسد خون کے کینسر میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ خاتون اول ایک خصوصی طریقہ علاج سے گزریں گی جس میں انفیکشن سے بچنے کے لیے سماجی دوری کی ضرورت ہوتی ہے۔48 سال کی اسما الاسد کو 2018 میں چھاتی کا ابتدائی کینسر تشخیص ہوا تھا تاہم 2019 میں انہوں نے ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ کینسر سے شفایاب ہوگئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :