فیصل آباد میں گھر یلو تنازعہ پر 60 سالہ خاتون نے نہر میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

بدھ 22 مئی 2024 14:53

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) فیصل آباد میں گھر یلو تنازعہ پر 60 سالہ خاتون نے نہر میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تفصیلات کے مطابق گول مسجد سمندری روڈ فیصل آبادسے ریسکیو کنٹرول میں کال موصول ہوئی کہ خاتون نے نہر میں چھلانگ لگا دی ہے ریسکیو ٹیم کو فوری موقع پر موو کروایا ورثا کے مطابق خاتون نے گھریلو تنازعہ کی بنا پر نہر میں چھلانگ لگائی خاتون کو چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھنے والے شخص نے ایک رکشہ والا کی مدد سے نہر سے باہر نکالا لیکن وہ فوت ہو چکی تھی جاں بحق خاتون کا نام شگفتہ بی بی زوجہ افضل عمر 60۔

(جاری ہے)

سال رہائشی پر تاب نگر سٹریٹ نمبر 13 جھنگ روڈ فیصل آباد کی ہے ریسکیو ٹیم نے ضروری کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈی پولیس اسٹیشن بٹالہ کالونی کے حوالے کر دی

متعلقہ عنوان :