ساڑھے 5 سال کے دوران ممنوعہ ہتھیاروں کے ہزاروں اسلحہ لائسنس جاری کیے جانے کا انکشاف

بدھ 22 مئی 2024 16:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) گزشتہ ساڑھے 5 سال میں ممنوعہ ہتھیاروں کے ہزاروں اسلحہ لائسنس جاری کیے جانیکا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اتحادی حکومت اور نگران دور میں کل 50 ہزار 966 اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے۔ذرائع کے مطابق ن میں 23 ہزار 557 ممنوعہ اور 27 ہزار 409 غیرممنوعہ اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ نگران دور حکومت میں کل 12 ہزار 621 اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے، جس میں 9 ہزار 561 ممنوعہ اور 3 ہزار 60 غیرممنوعہ اسلحہ لائسنس شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سابقہ اتحادی دور میں کل 23 ہزار 52 اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے تھے، سابقہ اتحادی دورمیں 13 ہزار 340 ممنوعہ اور 9 ہزار 712 غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنس جاری ہوئے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی دورحکومت میں کل 15 ہزار 293 اسلحہ لائسنس جاری ہوئے تھے، پی ٹی آئی دورمیں 656 ممنوعہ اور 14 ہزار 637 غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنس جاری ہوئے تھے۔