چین میں طالب علم کا چاقو سے حملہ، ساتھی طالب علم ہلاک

بدھ 22 مئی 2024 16:42

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان کی ینجن کاؤنٹی کے مڈل سکول میں طالب علم نے ساتھی طالب علم کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا ، جو دوران علاج دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

شنہو اکے مطابق مقامی پبلک سکیورٹی حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ میاؤبا ٹاؤن شپ کے میاؤبا مڈل سکول میں پیش آیا جہاں طالب علم نے اپنے ساتھی طالب علم پر چاقو سے حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ متاثرہ طالب علم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

متعلقہ عنوان :