نوجوانوں اور معیشت کو بچانے کے لیے تمباکو پر ٹیکس بڑھاناہوگا،مرتضی سولنگی
بدھ 22 مئی 2024 16:48
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بڑے پیمانے پر انسداد تمباکو کے اہم چیلنج کا سامنا ہے، عالمی ادارہ صحت اور عالمی بینک دونوں نے مسلسل پاکستان کو تمباکو پر ٹیکس بڑھانے کی سفارش کی ہے۔
اس موقع پر کنٹری ہیڈ کمپین فار ٹوبیکو فری کڈز ملک عمران احمدنے کہا کہ مالی سال 2024-25 کے لیے ایف ای ڈی میں 26.6 فیصد اضافہ ایک اہم قدم ہو سکتا ہے جس سے نہ صرف صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات میں مدد ملے گی بلکہ لاکھوں افراد کو تمباکو نوشی سے دور بھی رکھا جاسکے گا ۔ پنجاب گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر محمد اکرم نے کہا کہ نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دور رکھنے میں تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، تعلیمی ادارے تمباکو کے استعمال کے خلاف سخت موقف اختیار کریں اور غیر نصابی سرگرمیاں شروع کر کے اپنے طلباء اور عملے کے لیے صحت مند ماحول پیدا کریں۔انہوں نے کہاکہ فلاح و بہبود اور ذمہ داری کی اقدار کو فروغ دیتے ہوئے تعلیمی ادارے ایک ایسا کلچر بنانے میں مدد دے سکتے ہیں جہاں تمباکو کے استعمال کو قبول نہ کیا جائے اور نہ ہی اسے گلیمرائز کیا جائے، اس سے نہ صرف تعلیمی ادارے کو فائدہ ہوگا بلکہ اس کے آنے والی نسلوں کی صحت اور بہبود پر بھی طویل مدتی اثرات مرتب ہونگے۔ پروگرام منیجر سپارک ڈاکٹر خلیل احمد ڈوگرنے کہا کہ 10 سگریٹ پر مشتمل پیک تمباکو کی صنعت کا ایک اور حربہ ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں اور نوجوانوں کو تمباکو نوشی کی طرف راغب کیا جا سکے ، 10 سگریٹ کا پیک بڑے پیک سے کم ریٹ پر ہوگا، لہذا طلباء یہ آسانی سے خریدیں گے۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ وزارتوں کو اس عمل کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھانا ہوں گے۔اینٹی ٹوبیکو یوتھ کلب کے ممبران نے تمباکو کے استعمال کو پاکستان کے نوجوانوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے ایک پیغام دیا کہ تمباکو نہ صرف ہماری صحت بلکہ ہمارا مستقبل بھی چوری کرتا ہے، ہمیں اپنے نوجوانوں کو اس سے بچانے کے لیے متحد ہونا چاہیے۔ تقریب میں تعلیمی اداروں، میڈیا، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے اس موقع پر تمباکو سے پاک پاکستان بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.