کیسکوپشین سرکل کے تحت آن لائن کچہری24مئی منعقد ہوگی

بدھ 22 مئی 2024 18:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیر انتظام صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے مختلف سرکلز میں آن لائن کچہری کا انعقاد کیاجارہاہے۔ اس سلسلے میںپشین سرکل کے تحت کیسکوقلعہ عبداللہ آپریشن ڈویژن کے صارفین کیلئے آن لائن کچہری 24مئی 2024(بروزجمعہ) منعقد کیاجائے گاجس میں سپرنٹنڈنگ انجینئر کیسکوپشین سرکل صبح10بجے سے دن 12بجے تک ٹیلی فون نمبر0826420649پرصارفین کی شکایات معلوم کریں گے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کچہری میںسپرنٹنڈنگ انجینئر کے ہمراہ کیسکوقلعہ عبداللہ آپریشن ڈویژن کے ایگزیکٹوانجینئر ، ریونیو آفیسرسمیت متعلقہ ایس ڈی اوز بھی موجودہوں گے ۔لہٰذا کیسکوقلعہ عبداللہ ڈویژن کے وہ تمام صارفین جن میںکیسکوقلعہ عبداللہ ، چمن ون اور چمن ٹو سب ڈویژن شامل ہیں انھیں مطلع کیاجاتاہے کہ وہ آن لائن کچہری کے زریعے اپنی شکایات کے اندراج اور اُن کے حل کیلئے براہ راست سپرنٹنڈنگ انجینئرکیسکوسے رابطہ کریں نیزتمام صارفین شکایات درج کراتے وقت اپنے بجلی بل کاحوالہ نمبر بھی بطورریفرنس نوٹ کروالیں تاکہ اُن کی شکایات کابروقت ازالہ یقینی بنایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :