Live Updates

مسلم لیگ (ن) جمہوری جماعت ہے ،سابق ایم پی اے چوہدری منیب الحق

بدھ 22 مئی 2024 18:23

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سابق ایم پی اے چوہدری منیب الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جمہوری جماعت ہے عوام کے مفادات کو پارٹی قیادت نے اپنے ہر دور اقتدار میں ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے اور اب بھی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور درپیش مشکلات و وسائل کے حل کی خاطر برسرپیکار ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو مہنگائی میں ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ تعلیم کے میدان میں بھی سرگرم ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا صحت دوست پروگرام انقلابی اقدام ہے عوام کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے مسلم لیگ (ن) نے تنقید کی بجائے عملی کام کو ترجیح دی ہے یہی ہمارا منشور ہے مخالفین کے واویلا کے باوجود ہم عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں صحت دوست پروگرام سے غریب عوام جو کہ دوردراز علاقوں سے ہسپتالوں تک نہیں پہنچ سکتے تھے۔

\378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات