امریکا سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کررہا ہے‘ڈونلڈ بلوم
بدھ 22 مئی 2024 22:26
(جاری ہے)
یو ایس ایڈ کی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبے پاکستان پرائیویٹ سیکٹرانرجی پی ]پی ایس ای[ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔
اس نمائش کا مقصد کاروباری اداروں کو تجارتی طور پر قابل عمل صاف توانائی کے منصوبوں کی جانب راغب کرنا اور اس سلسلے میں درکارسرمایہ کاری حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔ پی پی ایس ای نے اپنے آغاز سے اب تک شفاف توانائی، ای موبلٹی اورتوانائی کی استعدادکاربڑھانے کے منصوبوں پر 3 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم جمع کرچکی ہے۔ امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے نمائش میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ''صاف توانائی کو فروغ اور وسعت دینے کے لیے سازگار ماحول درکار ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکا سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کررہا ہی''۔ انہوں نے مزید کہا، ''پاکستان کے لئے کاربن کے کم اخراج اور صاف توانائی سے متعلق ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری ناگزیرہے تاکہ قابل تجدید توانائی کے مقاصد حاصل کیے جا سکیں''۔ اس موقع پر سندھ کی سیکریٹری برائے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اورساحلی امور ڈاکٹرنبیلہ عمرنے سفیر ڈونلڈ بلوم کے خیالات سے اتفاق کیا اور قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی کے شعبہ میں پاکستان کیلئے امریکی معاونت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، ''پاکستان میں توانائی کے شعبے کو صاف اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر منتقل کرنے میں امریکی حکومت کے تعاون اورکاوشوں کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ روڈ شو صاف توانائی کی کمپنیوں کی ترقی و تجدید کے لئے سرمایہ کاری میں اضافے کو اجاگر کرنے کا غیرمعمولی پلیٹ فارم ہے۔'' سیکریٹری ڈاکٹرنبیلہ عمر نے روڈ شو کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ، منتظمین کی جانب سے حکومت، نجی شعبہ اور سرمایہ کاروں کو ساتھ بیٹھنے کا موقع فراہم کرنا قابل تحسین ہے تاکہ پاکستان میں کام کرنے والی ان کمپنیوں کے کام کواجاگر کیا جا سکے جو کاربن کے اخراج کم کرنے پر کام کر رہی ہیں۔ اس نمائش میں حصہ لینے والی 14 کمپنیوں کیجانب سے مختلف سرمایہ کاروں کے سامنے توانائی کے شعبے میں درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اپنے ابتدائی نمونے بھی پیش کیے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اسلام آباد پولیس کی بڑی کامیابی، نومولود بچی کو اغواکرنے والا دو خواتین سمیت چار رکنی گینگ گرفتار
-
وزیر اعظم بتائیں آٹا، چینی، دال، مصالحوں پر 18فیصد ٹیکس لگا کر کون سی مہنگائی کم کی ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
عید قربان پر غریب ، نادار اور معاشی حالات سے تنگ افراد کو ہر گز نہ بھولیں،گورنر سندھ
-
اسلام آباد پولیس کا عید الضحیٰ کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان تشکیل،عید کے موقع پر 600سے زائد ٹریفک پولیس افسران اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے
-
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر
-
عید کے دوران گوشت کا زیادہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے، ماہرین
-
قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر خیبرپختوا حکومت کا ردعمل
-
نامعلوم مسلح افراد نے تفریح کیلئے آئی شادی شدہ خاتون کو اغوا کر لیا،مقدمہ درج
-
300یونٹ استعمال کرنے والوں کو مفت سولر لگا کر دیں گے، گورنر سندھ
-
ڈرون کیمروں کی سول ایوی ایشن میں رجسٹریشن لازمی قرار
-
عید قرباں میں ایک روز باقی، مویشی منڈیوں میں خریدو فروخت تیز
-
قربانی کا مقصد اپنی نفسانی خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کیلئے قربان کرنا ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عید الاضحیٰ پر پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.