وینزویلا کا رواں سال برکس میں شامل ہو نے کااعلان

جمعرات 23 مئی 2024 09:20

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) وینزویلا اس سال برکس میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے ۔تاس کے مطابق وینزویلا کے نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز نے کہا کہ وینزویلا اس سال برکس ممالک کے گروپ میں باضابطہ طور پر شامل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے، اور اس کا ملک کی اقتصادی ترقی پر مثبت اثر پڑے گا۔

(جاری ہے)

چین کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں ڈیلسی روڈریگیز نے کہاکہ چین برکس ممالک کے گروپ کا ایک حصہ ہے، جس میں وینزویلا اس سال باضابطہ طور پر شامل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے، کیونکہ یہ ایک نئی دنیا کا راستہ ہے، جہاں کسی کی بالادستی کا کوئی وجود نہیں ہے اور بین الاقوامی قانون کا احترام کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ملک کی اقتصادی ترقی میں نئے بین الاقوامی مالیاتی نظام کے ساتھ برکس میں شمولیت ایک مثبت قدم ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :