میکسیکو ،سٹیزنز موومنٹ پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران سٹیج گرنے سے 4 افراد ہلاک

جمعرات 23 مئی 2024 10:00

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) میکسیکو کی شمالی ریاست نیوو لیون میں سٹیزنز موومنٹ پارٹی کی صدارتی انتخابی مہم کے دوران سٹیج گرنے سے 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق پارٹی کے صدارتی امیدوار جارج الواریز مینیز نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ گزشتہ شام کو سان پیڈرو گارزا گارسیا شہر میں انتخابی مہم کے دوران ہوا کے تیز جھونکے کی وجہ سے سٹیج گر گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مقامی ہسپتال جانے کے بعد ٹھیک ہیں لیکن ان کی ٹیم کے ارکان زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی اخبار ریفارما کے مطابق حادثے میں درجنوں زخمی ہو گئے۔