ایس پی انویسٹی گیشن ہری پور کا تھانہ صدر کا دورہ، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

جمعرات 23 مئی 2024 11:24

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) ایس پی انویسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان نے تھانہ صدر کا دورہ کیا اور حوالات میں موجود ملزم سے پوچھ گچھ کی اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ہری پور پولیس کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن نے تھانہ کا ریکارڈ چیک کیا اور انویسٹی گیشن سٹاف سے زیر تفتیش مقدمات سے متعلق دریافت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ کی حدود میں گشت کے نظام کو بہتر بنائیں، جرائم کی روک تھام کے لئے اپنے تمام وسائل بروئےکار لائیں، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے جرائم کے خلاف ہنگامی بنیادوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیوں کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسران اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام ان ٹریس مقدمات کوجلد ٹریس کر کے ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر امتیاز خان، انویسٹی گیشن سٹاف اور محرر سٹاف بھی موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :