کہوٹہ ،ترکھیاں کے مقام پر نمبردار ملک قمر الزمان کے زیر اہتمام اجلاس

جمعرات 23 مئی 2024 11:24

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) تفصیلات کے مطابق ترکھیاں کے مقام پر نمبردار ملک قمر الزمان کے زیر اہتمام اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔مسلم لیگ ن کے ایم این اے راجہ اسامہ سرور نے خصوصی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راجہ اسامہ سرور کا کہنا تھا کہ عوام سے کیے ہوئے تمام وعدے پورے کروں گا،یوسی لیول پر فنڈز باہمی مشاورت سے دیں گے، ترکھیاں تا وائی کراس روڈ انشاء اللہ جلد مکمل ہو گی ۔

اجلاس کی صدارت معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک قمر الزمان نے کی جنہوں نے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور،راجہ یاسر محمود ایڈووکیٹ، عبد القدوس عباسی، کرنل مسعود احمد عباسی اور تمام بلدیاتی نمائندگان کا شکر یہ ادا کیا اور مل جل کر اکھٹے چلنے کا باہمی مشاورت سے کام کرانے کے عزم کا اعادہ کیا۔