ایس ایس پی آپریشنز پشاورکاخیبر ٹیچنگ ہسپتال کادورہ، زخمی پولیس اہلکار عمران کی عیادت کی

جمعرات 23 مئی 2024 11:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) ایس ایس پی آپریشنز پشاورکاشف ذوالفقارنےخیبر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے تھانہ پشتخرہ کی حدود میں شرپسندوں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار عمران کی عیادت کی۔اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بہترین علاج ومعالجےفراہم کرنے پران کاشکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے زخمی پولیس اہلکارعمران کی حالت نارمل ہونے پرہسپتال سےفارغ کردیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نےبہادری کا مظاہرہ کرنے والے زخمی عمران سمیت چاروں پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو شاباش دی اور کل (جمعہ )کوچاروں پولیس اہلکاروں کے لئےاپنے دفتر میں مختصر تقریب کے دوران نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔