پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز ، ایک لاکھ 25 ہزارطلبہ امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں

جمعرات 23 مئی 2024 13:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز ہوگیا۔ امتحانات 5 جولائی تک جاری رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پشاورتعلیمی بورڈکے مطابق مزکورہ امتحا نات میں کل ایک لاکھ 25 ہزار 466 طلبہ حصہ لےرہیں ہیں۔ ایف اے ایف سی پارٹ فرسٹ میں 63 ہزار 402 جبکہ سیکنڈ ائیر میں 62 ہزار 64 طلبہ حصہ لیں رہیں ہیں۔ 43 ہزار 675 طالبات بھی انٹر امتحانات میں شامل ہیں ۔پشاور امتحانا ت کیلئے کل 401 امتحانی ہالز قائم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :