ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت کانگو وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 23 مئی 2024 17:01

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی 2024ء ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت کانگو وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ممتاز بیگ نے عیدالاضحٰی کے موقع پر ضلع میں کانگو وائرس کے تدارک کے حوالے سے بریفننگ دی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے بتایا کہ کانگو وائرس متاثرہ جانوروں کے اعضا اور خون کے لمس سے پھیلتا ہے جانور ذبح کے دوران قصائی داستانوں و دیگر احتیاطی تدابیرکے استعمال کو یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا کہنا تھا کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریدو فروخت کی بدولت کانگو وائرس کی انسانوں میں منتقلی کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کو عیدالاضحٰی کے موقع پر ضلع میں کانگو وائرس کے تدارک کیلئے ضروری اقدامات اُٹھانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔۔