ایجنسیوں کو سیاست میں ملوث ہونے کے بجائے اپنا پیشہ ورانہ کام کرنا چاہیے، عمر ایو ب
نوازشریف یا جو بھی جیل میں تھے ان کی سب سے ملاقاتیں ہوتی تھیں ،عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی، اپوزیشن لیڈر
جمعرات 23 مئی 2024 17:35
(جاری ہے)
عمر ایوب نے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے فسادات کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے، 3 ارب روپے بجلی اور گندم کی سبسڈی میں ریلیز کرنے تھے اور وہ انہوں نے نہیں کیے، شہباز حکومت نے کشمیر کے عوام کے پیٹ پر ضرب لگائی اوراس کا خمیازہ آج پورا ملک بھگت رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ ہمیں کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کے آزاد کشمیر میں کیا ہورہا ہے، بھارت انگلیاں اٹھا رہا ہے اور پوری دنیا میں ہمیں نشانہ بنارہا ہے، جس سے کشمیر کاز کو نقصان ہوا اور اس کی ذمہ دار یہ فارم 47 والی وفاقی حکومت ہے۔عمر ایوب نے کہاکہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں کو سیاست میں ملوث ہونے کے بجائے اپنا پیشہ وارانہ کام کرنا چاہیے، کیوں کہ اس سے نہ صرف یہ ادارے کمزور ہوں گے بلکہ پاکستان کو بھی نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح 6 ججز نے تحریری طور پر چیف جسٹس پاکستان، سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر انٹیلی جنس ایجنسیوں خاص طور پر آئی ایس آئی کے بارے میں بتایا کہ ان کے گھریلو لوگوں پر دبا ڈالا گیا ان کو زدوکوب کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فرد واحد کے فیصلوں سے ملک دو لخت ہوا اور اس وقت ہمیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، ہم اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ذریعے جلسے کرتے رہیں گے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ وبال جان،کئی سو میٹر لمبی قطاریں بن گئیں‘امیدوار،والدین خوار ہو کر رہ گئے
-
عوام نے 8فروری کی طرح 21ستمبر کو بھی ساری چال بازیاں اور تدبیریں الٹا کر رکھ دیں ‘مسرت جمشید چیمہ
-
اجرت میں اضافے کے فوری نوٹیفیکیشن کیلئے لیبرکانفرنس کل ہوگی
-
جڑانوالہ میں دو نامعلوم نوجوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد ، لڑکیوں کوفائرنگ کرکے قتل کیا گیا
-
صوبائی حکومت امن و امان کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر نا کام ہو چکی ، فیصل کریم کنڈی
-
توہین رسالت کے ملزم کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت پرپولیس افسران معطل
-
امن سے انسانیت کی بقا اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل ممکن ہے ، سرفراز بگٹی
-
وزیراعلی بلوچستان سے حاجی علی مدد جتک کی ملاقات ،مختلف امور پر تبادلہ خیال
-
عمران خان جلسوں کے ذریعے این آراومانگ رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا جڑانوالہ ستیانہ روڈ پر 2 لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہونے کے واقعہ کا نوٹس
-
عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیخلاف دائردرخواست پر سماعت 23 ستمبر کو ہو گی
-
وزیرِاعلیٰ سندھ نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص کو معطل کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.