Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کا بانی چئیرمین عمران خان کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش کرنے اور عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ

جمعرات 23 مئی 2024 22:05

ج اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف نے بانی چئیرمین عمران خان کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش کرنے اور عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق نیب ترامیم مقدمے کی سماعت کیلئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونا بانی چئیرمین عمران خان کا بنیادی آئینی حق ہے،بے بنیاد، لغو اور جھوٹے مقدمات میں ناحق قید کا سامنا کرنے کے باوجود عمران خان خود پیش ہو کر قومی مفاد کا یہ مقدمہ لڑنا چاہتے ہیں، سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کی گزشتہ سماعت کے دوران عمران خان کو بولنے کا موقع نہ دینا اور کارروائی کی براہ راست نشریات پر پابندی قابلِ افسوس اقدام ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان نہ صرف قومی ہیرو بلکہ ملک کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت کے قائد ہیں، عمران خان وہ واحد شخصیت ہیں جو ملک میں کرپشن اور اس میں ملوث مجرمان کے خلاف سب سے مؤثر اور توانا آواز ثابت ہوئے۔

(جاری ہے)

عمران خان وہ قومی لیڈر ہیں جنہیں اپنا مکمل منی ٹریل پیش کرنے پر ملک کی سب سے بڑی عدالت نے صادق اور امین قرار دیا، عمران خان وہ محب وطن پاکستانی ہیں جن کا جینا مرنا، علاج، جائیداد سب کچھ پاکستان میں ہے۔اس کے برعکس جن عناصر کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کے ذریعے اقتدار میں بٹھایا گیا ان کی تاریخ پانامہ لیکس، پنڈورا لیکس اور دبئی لیکس جیسے مالیاتی اسکینڈلز سے بھری پڑی ہے، عمران خان ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں پیش ہو کر اپنی قوم کا ٴْمقدمہ لڑنا چاہتے ہیں جس سے قوم کے لیڈر کو محروم نہیں کیا جا سکتا،سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ نیب ترامیم کیس کی آئندہ سماعت کے موقع پر عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے اور کارروائی کو براہ راست نشر کیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات