Live Updates

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا دسواں اجلاس آج ہوگا

تحریک انصاف کی جانب سے تنقید اور احتجاج کے بعد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو بھی ایس آئی ایف سی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 25 مئی 2024 14:07

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا دسواں ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مئی۔2024 ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا دسواں اجلاس آج ہوگا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا اجلاس سہہ پہر وزیراعظم ہاﺅس میں ہوگا اور اس حوالے سے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ایس آئی ایف سی اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کو مدعو کیا گیا ہے، جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے تنقید اور احتجاج کے بعد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو بھی ایس آئی ایف سی اجلاس میں مدعو کرلیا گیاہے.

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی وزیراطلاعات عطاءتارڑ، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال، وزارت تجارت جام کمال خان، وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیر آبی وسائل کو بھی مدعو کیا گیا ہے. ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت کریں گے اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹری بھی شریک ہونگے، اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا.

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے گزشتہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا، معاشی چیلینجز سے نمٹنے کے لیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے.                                                                                                                      
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات