سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا کانووکیشن 29مئی کو منعقد ہوگا

ہفتہ 25 مئی 2024 15:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2024ء) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا پانچواں کانووکیشن 29 مئی کو منعقد ہوگا، جس میں موسم خزاں 2021، بہار 2022، موسم خزاں 2022 اور بہار 2023 کے بیچوں کے فارغ التحصیل طلباء کو ڈگریاں دی جائیں گی۔جاری اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے ڈینز اوردیگر متعلقہ افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے کی۔

(جاری ہے)

اس میں کانووکیشن کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کاموں کی انجام دہی کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کانووکیشن کی کارروائی شام 5 بجے سے شروع ہوگی تاہم فارغ التحصیل طلباء کو رپورٹنگ کے لیے ڈیڑھ بجے پنڈال میں بلایا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مجیب صحرائی نے کہا کہ یہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا ایک میگا ایونٹ ہے جس میں چانسلر، پرو چانسلر، چیئرمین سندھ ایچ ای سی اور دیگر معززین کے ساتھ فارغ التحصیل طلباء، ان کے والدین، فیکلٹی ممبران اور یونیورسٹی کے افسران کو شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :